23 October 2017

پاکستان نیوی پی-این کیڈٹ کی حیثیت سے جوائن کریں


پاکستان بحریہ کو   پی-این کیڈٹ کی حیثیت سے مستقل کمیشن کے ذریعے جوائن  کریں۔

تعلیم:  ایف۔ایس۔سی
جنس:  مرد (غیر شادی شدہ)
 رجسٹریشن کی آخری تاریخ:  07 نومبر 2017

آن لائن رجسٹریشن کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر جائے
https://www.joinpaknavy.gov.pk/candidate/registration/
آن لائن رجسٹریشن سلِپ کا پرنٹ لینے کے لئے
https://www.joinpaknavy.gov.pk/web/checkstatus/
رِزلٹ دیکھنے کے لئے
https://www.joinpaknavy.gov.pk/web/checkresult/  

22 October 2017

حبیب بینک لیمٹڈ میں 750 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع


hbl-bank-jobs
حبیب بینک لمیٹڈ میں کیش آفیسر کی 200 ریلیشن شپ منیجر    کی 100 اورکریڈٹ مارکیٹنگ  کی 50 آسامیوں سمیت 750سے زائد  مختلف ملازمتوں کے مواقع فراہم کر رہا ہیں۔
نیچے دئیے گئے لنک سے تمام اُمیدواراپنی تعلیمی کوالیفیکشن کے مطابق اپنے  مطلوبہ پوسٹ کے لئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
https://www.hblpeople.com/jobs


اپلائی کرنے کی آخری تاریخ
31-12-2017

21 October 2017

سٹی پولیس کی کارروائی اشتہاری مجرم کے گھرپر چھاپہ، ملزم فرار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Bannu Police
بنوں( کے ایم محسود)   بنوں تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی مجرم اشتہاری کی آمد گھرپر چھاپہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق پولیس تر جمان زمان شاہ نے اپنے دفتر میں آخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں صادق حسین بلوچ کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ قتل اقدام قتل اورخطرناک اشتہاری ابرار عرف ابراری سکنہ ہنجل آمیر خان اسلحہ کی بھاری مقدارخریدنے کے سلسلے میں گلاپ نیاز کے مکان واقع محلہ گردانلی بنوں سٹی آیا ہوا موجود ہے اسی اطلاع پر سٹی ایس-ایچ-او  عمران خٹک معہ پولیس پارٹی کو فوری کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے  تھانہ سٹی ہمراہ پولیس پارٹی نے گلاپ نیاز ولد بانی گل سکنہ بیڑی خیل مکان واقع محلہ گردانلی بنوں سٹی پر چھاپہ لگایا مگر اشتہاری مذکورہ ابرار عرف ابراری پو لیس کی آمد سے کچھ لمحہ قبل رفو چکر ہو گیا تھا البتہ خانہ تلاشی کے دوران کمرہ میں ایک شحص گلاپ نیاز ولد بانی گل سکنہ بیڑی خیل موجود پاکر کمرہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ ایمونیشن5عدد کلاشنکوف01عدد کالاکوف 222بور، 04عدد رائفل، 3عدد بندوق ریپیٹر، 3عدد بندوق دونالہ، 1عددپستول بانمونہ SMG، 6عدد پستول 30بور، 1عدد مائزر پستول ، 2عدد پستول 32بور، 1عدد پستول 22بور، 3عدد پستول 12بور، 91عدد مختلف بور میگزین اور 550عدد کارتوس مختلف بور کے علاوہ دیگرمختلف قسم اسلحو ں کے پرزہ جات مختلف بوریوں میں پڑے ہوئے قبضہ پولیس میں کرکے گلاپ نیاز ولد بانی گل کو مرتکب جرم پاکر برموقع گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس کی بروقت کاروائی کو عوام نے بہت سراہا اور جرائم کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

19 October 2017

23 جونئیر کلرکس اور 20 لائبریریان سمیت 50 خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے اشتہار جاری

provincial-govt-peshawar-jobs-bannunews
حکومتِ خیبر پختونخواہ کے ایک سرکاری محکمے نے  خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے سکونتی امیدواروں سے 23 جونئیر کلرکس، 20 لائبریریان، 03 الیکٹریشن، 03 بینڈرز اور 01 آپریٹر کی خالی آسامی پربھرتی کے لئے درخواستیں تصدیق شدہ کاغذات کے ہمراہ جمع کرانے کا اشتہار جاری کردیا ہیں۔

تمام درخواستوں کی چھان بین کرنے کے بعد شارٹ لِسٹ امیدواروں کو ٹسٹ اور انٹرویو کے لئےبذریعہ کال لٹر مدعو کیا جائے گا۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ
03-11-2017
 Post Box No.29 G.P.O Peshawar  :درخواست بھجنے کا پتہ

مزید آسامیوں کے لءے بنوں نیوز وزٹ کیا کریں

صدر مملکت ممنون حسین کا دورہ بنوں، وومن کیمپس کا افتتاح، یونیورسٹی کے لئے پچاس لاکھ کاعطیہ

بنوں: صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے دوسرے کانوکشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی ہمارا منشور ہے پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے حکومت بلوچستان میں سو سے زائد چھوٹے ڈیم بنائے جا رہے ہے جس سے نہ صرف وہاں پانی کا مسئلہ حل ہو گا بلکہ بجلی کی جو کمی ہے وہ بھی کم ہو جائے گی ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں یونیورسٹی اف سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں کء دوسری کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی ، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ، صوبائی وزیر مشاق غنی اور وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انجینئرسید عابد علی شاہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بنوں ایسا علاقہ ہے جہان کے لوگ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ یہاں معیاری تعلیم دینے کے لئے بنوں یونیورسٹی جیسے ادارہ کا وجود انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں اب پاکستان کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ دینی ہوگی ہمیں مزید جھوٹ فریب اور دھوکے اور گالم گلوچ کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس وقت واویلا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان خدا نخواستہ قرضوں کی وجہ سے ڈوب رہا ہے لیکن یہ منفی پروپیگنڈا ہے اور حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے انشاء اللہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد عوام دیکھ لیں کہ پاکستان پورے ایسا کا سب سے مضبوط ترین ملک ثاب ہوگا کہ کیونکہ ابھی سے ہم سے دیگر ممالک کے لوگ رابطے کر رہے ہیں کہ ان کے ممالک کیسے سی پیک میں شامل ہوں گے انہوں نے کہا کہ بنوں جیسے دور افتادہ علاقے میں خواتین کا تعلیم کے میدان میں اگے انا اور مڈل اصل کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں کے عوام میں شعور اگیا ہے اور اس خطے سے دہشت گردی ہمیشہ کے لئے ختم ہو گی ،  اس موقع پر انہوں نے وومن یونیورسٹی کیمپس،سٹوڈنٹس اف بزنس سنٹر اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے چالیس کامیاب طلباء اور طالبات گولڈ مڈل اور 117 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بینور ہسپتال کے لئے پچاس لاکھ عطیہ کا اعلان کیا ۔
بعد ازاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ بنوں کے پندرہ رکنی وفد سے بات ملاقات کی ، وفد نے صدر ممنون حسین کو بنوں کے دیرینہ مسائل اور خصوصا بنوں کے لئے کیڈٹ کالج کے قیام اور یونیورسٹی کے لئے میگا پراجیکٹ کی منظوری علاقہ کو دس سال تک ٹیکس فری زون قرار دینے اور پریس کلب بنوں کے ضرورت کو پورا ر زور دیا اور بنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے فعالیت کے لئے یہاں کے کارکنوں کا اہمیت دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا یہ خاصہ رہا ہے کہ انہوں نے وانہوں نے ودعویٰ کبھی نہیں کیا جو وہ کر نہیں سکتی کیونکہ ہم جھوٹے وعدوں اور نعروں پر یقین ہی نہیں رکھتے انہوں نے کہا پاکستان کو اس وقت تمام سیاسی قوتوں کے اتحادا ور اتفاق کی ضرورت ہے ہمیں معمولی اختلافات بھلانے ہوں گے کارکنوں کا تیار کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کی تعمیر میں حصہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جو قیادت ملی وہ ہر لحاظ سے دیانت دار قیادت ہے اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے یونیورسٹی وومن کیمپس ، سٹوڈنٹس آف بزنس سنٹر اور ہیومن ڈویلپمنٹ سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔
Back to Top